ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / چندرابابو نائیڈو کا حملہ:جب این ڈی اے حکومت کامرکز میں خاتمہ ہوگا،تب ہوگی اصلی دیوالی

چندرابابو نائیڈو کا حملہ:جب این ڈی اے حکومت کامرکز میں خاتمہ ہوگا،تب ہوگی اصلی دیوالی

Tue, 06 Nov 2018 19:16:34  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد،6نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے منگل کو کہا کہ ملک کے لیے حقیقی دیوالی تبھی ہوگی جب مرکز میں این ڈی اے حکومت کا ’کشاسن ‘ختم ہو گا،لوگوں کوبھیجے اپنے دیوالی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے اصلی دیوالی اس دن ہو گی جب مرکزسے ڈی این اے کاخاتمہ ہوگا۔وزیر اعلی نے مرکز پر برستے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ چکرواتی طوفان’تتلی‘کی زد میں آنے سے تباہ ہوئے شمالی ساحلی آندھرا پردیش کے متاثرین کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دے کر اس نے غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزکے غیر جانبدارانہ رویے کے باوجود ہم نے چکراوتی طوفان متاثرین کی مدد کی اور انہیں امداد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ دیوالی کا مطلب ’دیوں کاقطاربندسلسلہ‘ ہے۔وزیر اعلی نے امید ظاہر کی کہ یہ آندھرا پردیش کے لئے فتح کی سیریز کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں چمک دیکھنا میرے لئے واقعی دیوالی ہے۔


Share: